پلوامہ: ملک بھر میں چار سال پہلے 14 فروری 2019 یعنی ویلنٹائن ڈے کے ہی دن پلوامہ میں خودکش حملے کی چوتھی برسی کے موقع پر ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کو یاد کیا جارہا ہے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ وہیں لیتہ پورہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔جس میں 40 شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے، وہیں اس تقریب کے بعد شہید فوجیوں کی یاد میں مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ پلوامہ میں شہدا کی یاد میں آج ایک میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس خودکش حملے میں 40 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ گذشتہ کئی دہائیوں میں سکیورٹی فورسز کے خلاف ہونے والا یہ شدید ترین حملہ تھا۔ یہاں یہ بات غور طلب ہے کہ اس حملے کے تین ماہ بعد ہی بھارت میں عام انتخابات ہونے والے تھے اور حکمران سیاسی جماعت بی جے پی نے اس حملے کے علاوہ کشمیر میں عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندی کی کمر توڑنے کے معاملوں کو انتخابات کا موضوع بنایا تھا۔