اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں چار کوچنگ مراکز سیل - ڈپٹی کمشنر پلوامہ

تحصیلدار لیتر زاہد گنی وانی نے بتایا کہ انہوں نے علاقے میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے چار کوچنگ مراکز کو سیل کر دیا ہے۔

Unauthorised Coaching Centres
کوچنگ مراکز

By

Published : Feb 4, 2021, 9:05 PM IST

ضلع پلوامہ انتظامیہ نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کی تحصیل لیتر علاقے میں چار غیر مجاز کوچنگ مراکز کو سیل کر دیا۔

کوچنگ مراکز

تحصیلدار لیتر زاہد گنی وانی نے بتایا کہ انہوں نے علاقے میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے چار کوچنگ مراکز کو سیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر اور ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے ہدایت جاری کی کہ غیر رجسٹرڈ کوچنگ مراکز کو سیل کر دیا جائے، جس پر ہم عمل پیرا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج انہوں نے علاقے میں متعدد کوچنگ مراکز کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے علاقے میں غیر رجسٹر چار کوچنگ سینٹرس کو پایا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کوچبگ سینٹرز کو سیل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا

دریں اثنا تحصیلدار نے سرکاری اساتذہ، لیکچررز اور پروفیسرز سے درخواست کی کہ وہ حکومتی قواعد و ضوابط پر عمل کریں اور کسی بھی حالت میں ان کی خلاف ورزی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اچھی طرح سے معاوضہ دیا جا رہا ہے اور اگر وہ ان غیر قانونی طریقوں میں ملوث ہو جاتے ہیں تو وہ صرف خود کو پریشانی میں مبتلا کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details