پلوامہ::جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ببہار علاقہ میں ایک سومو گاڑی اور نجی اسکول بس میں ٹکر ہوئی۔ حادثہ میں اسکول بس میں سوار ایک بچہ سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سبھی زخمیوں کی حالات مستحکم ہیں۔ School Bus Collides With Sumo in Pulwama
بتایا جارہا ہے کہ چھٹی کے بعد ایک اسکول بس پلوامہ سے راجپورہ کی جانب جاری تھی کہ اچانک اس کی ٹکر ایک سومو گاڑی سے ہوئی۔ اس حادثہ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ وہیں پولیس نے سومو ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا۔