سرینگر:منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے تین منشیات فروشوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق چاروں افراد منشیات فروش تھیں اور مقامی نوجوانوں میں منشیات فراہم کرکے اس کے استعمال کو فروغ دیے رہے تھے۔Four Drug Peddlers Booked Under PSA
چاروں ملزمان کی شناخت مدثر احمد ڈار ولد محمد اشرد ڈار ، عمر نور ولد نور محمد بٹ، عمر عیاض گنائی ولد ریاض احمد گنائی اور سمیر کچرو ولد علی محمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ ملزمان پر پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔ گرفتار منشیات فروشوں پر پی ایس اے عائد کرکے کوٹ بھوال جیل جموں منتقل کر دیا گیا۔Drug Peddlers Sent To Kot-Balwal Jail Jammu