ترال:بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نوپور شرما اور نوین جندل کی جانب سے گستاخانہ بیانات پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت اعتقاد حنفیت انٹرنیشنل کے چیرمین اور سابق بیروکریٹ فاروق احمد رینزو نے ’’مذہب مخالف بیانات پر فوری روک‘‘ لگائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم، پیغمبر کریمﷺ کی شان اقدس کے خلاف کوئی بھی گستاخی برداشت نہیں کریں گے۔‘‘ Ex JK Bureaucrat on Derogatory Remarks by Nupur Sharma
سابق بیروکریٹ فاروق رینزو نے ان خیالات کا اظہار ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں ایک روحانی تقریب میں شرکت کے بعد ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ Former JK Bureaucrat Farooq Renzu on Derogatory remarks انہوں نے کہا کہ ''ملک میں ہر کسی کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی اجازت ہونی چاہیے وہیں دیگر مذاہب اور مذہبی شخصیات کا نہ صرف احترام کیا جانا چاہیے بلکہ ان کے خلاف بیان بازی کرنے والوں کو سزا دی جانی چاہیے۔''