ضلع پلوامہ کے اگلر علاقے میں سمگلروں نے محکمہ جنگلات کے ملازمین پر اُس وقت حملہ کیا جب محکمہ جنگلات کے ملازمین نے خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد اسمگلروں کو عمارتی لکڑی لے جاتے ہوئے دھر لیا۔
اسمگلروں نے عملہ پر حملہ کرکے محکمہ فاریسٹ کے ایک ملازم کو زخمی کر دیا۔ تاہم اسمگلر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
انچارج فاریسٹ کنٹرول روم پلوامہ میر شفقت نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دوران شب اسمگلروں کو عمارتی لکڑی لے جاتے ہوئے دھر لیا۔ تاہم وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔