ترال:جموں و کشمیر کے ترال میں محکمہ جنگلات کی جانب سے فارسٹ دربار Forest Darbar in Tral کا اہتمام کیا گیا۔ ترال کے نارستان گاؤں میں میں منعقد اس عوامی دربار میں کنزویٹر ساؤتھ سرکل عرفان علی شاہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔ اس فارسٹ دربار میں ڈی ایف او اونتی پورہ ڈاکٹر معراج الدین، ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی، رینجر ترال جاوید احمد سمیت مقامی لوگ شامل ہوئے۔
پروگرام کے دوران کشمیر نوٹس نام کی اسکیم کے ذریعے چودہ کنبوں کو عمارتی لکڑیوں کا منظوری نامہ سونپا گیا۔ اس موقع پر مقامی آبادی پر زور دیا گیا کہ وہ جنگلات کی دیکھ ریکھ کریں اور جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مقامی سطح پر رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دیں۔