لالپورہ جھیل کے اوپری حصے پر شجر کاری مہم - اردو نیوز
اس موقع پر چیف کنزرویٹر فارسٹ نے کہا کہ وہ اس جھیل کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے اسے ایکو ٹوریزم سے جوڑنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔
لالپورہ جھیل کے اوپری حصے پر شجر کاری مہم
جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور کے زعفرآن کھیت میں وائلڈ ٹولپس کے بیچ میں وقع لالپورہ جھیل میں شجر کاری مہم شروع کی گٸ۔ جس میں کنزرویٹر آف فارسٹ جیتندر کمار جموں کشمیر کے علاوہ محکمہ وائلد لائف کے دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔
پروگرآم کے دورآن لالپور جھیل کو مزید خوبصورت بنانے کے غرض سے جھیل کے اُوپری حصے پر مختلف قسم کے پودے لگائے گئے۔ پودے لگانے کی مہم کا آغاز کنزرویٹر آف فارسٹ جیتندر کمار نے کیا۔