اردو

urdu

ETV Bharat / state

: عمارتی لکڑی گھر کی دہلیز پر دستیاب رکھنے کی مہم شروع - Campaign of Forest department in Tral awantipora

آج ترال میں محکمہ جنگلات Forest Department نے ضرورت مندوں کے لیے عمارتی لکڑی گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کی مہم کا آغاز کیا۔ پہلی کڑی کے طور پر مقامی لوگوں کی رضامندی کے ساتھ محکمے نے تقریباً سولہ کنبوں کو رعایتی نرخوں پر عمارتی لکڑی فراہم کرنے Timber Distribution in Tral کا اعلان کیا جسے لوگوں نے کافی سراہا۔

عمارتی لکڑی گھر کی دہلیز پر دستیاب رکھنے کی مہم شروع
عمارتی لکڑی گھر کی دہلیز پر دستیاب رکھنے کی مہم شروع

By

Published : Dec 10, 2021, 11:48 AM IST

محکمہ جنگلات Forest Department کی جانب سے آج ترال کے دور افتادہ علاقے بٹ نور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی ایف او اونتی پورہ معراج الدین، ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ، رینج آفیسر ترال جاوید احمد ملک کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔

عمارتی لکڑی گھر کی دہلیز پر دستیاب رکھنے کی مہم شروع

اس موقع پر محکمہ جنگلات نے ضرورتمندوں کے لیے عمارتی لکڑی گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کی مہم کا آغاز کیا اور پہلی کڑی کے طور پر مقامی لوگوں کی رضامندی کے ساتھ محکمے نے تقریباً سولہ کنبوں کو رعایتی نرخوں پر عمارتی لکڑی فراہم کرنے Timber Distribution in Tral کا اعلان کیا جسے لوگوں نے کافی سراہا۔

اس موقع پر عوام نے محکمہ جنگلات کے افسران پر زور دیا کہ اس اسکیم کے تحت مزید غریب لوگوں کو لایا جائے تاکہ وہ اپنا آشیانہ بنا سکیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی ایف اونتی پورہ ڈاکٹر معراج الدین نے بتایا کہ محکمہ ضرورت مندوں کے لیے ہر وقت تیار ہے اور عمارتی لکڑی کی فراہمی کو اب لوگوں کی دہلیز پر پہنچایا جا رہا ہے جو کہ ایک منفرد پہل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Illegal Cutting Of Trees:لورن کے جنگلوں میں سبز سونے کی کٹائی


اس موقع پر میڈیا سے، بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ 'محکمہ جنگلات کی اس کوشش کا عوامی سطح پر خیر مقدم کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ عمارتی لکڑی نہایت ہی کم قیمتوں پر عوام کو فراہم کی جا رہی ہے اور میری بھی یہی کوشش ہے کہ خط افلاس سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والوں کو یہ لکڑی بغیر کسی دیر کے دی جائے۔'

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details