جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے میج پانپور میں فوج کی طرف سے محاصرہ کر گھر گھر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔
ضلع پلوامہ کے میج پانپور میں فوج، سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طور پر اُس وقت محاصرہ شروع کیا جب انہیں مذکورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔
علاقے کی طرف آنے جانے والی سڑکوں کو فی الحال سیل کر دیا گیا ہے اور کسی بھی فرد کو علاقے کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ وہی علاقے میں گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔
فوج کی مزید ٹکڑیوں کو علاقے کی طرف لایا جا رہا ہے اور عام لوگوں کے علاوہ ٹرانسپورٹروں سے پوچھ تاچھ کرنے کے بعد واپس بھیجا جا رہا ہے۔
پلوامہ اور اننت ناگ میں پولیس کا سرچ آپریشن
علاقے کی سڑکوں کو پولیس نے سیل کر دیا ہے اور تمام گھروں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
Pampore
وہیں دوسری جانب جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے وانہامہ میں بھی فوج کی جانب سے تلاشی کارروائی کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ انتخاب شانگس کے وانہامہ نامی علاقے میں فوج کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے فوراً بعد فوج نے وانہامہ نامی علاقے کا محاصرہ شروع کیا ہے۔ اس دوران فوج کی جانب سے علاقہ میں لائٹیں نصب کی گئی اور گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Last Updated : Dec 12, 2020, 7:18 PM IST