جنوبی کشمیر کے ترال قصبے کے چڑی بگ علاقے کو سکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لیکر تلاشی کاوائی شروع کر دی ہے۔
ترال کے چڑی بگ میں سرچ آپریشن
سیکورٹی فورسز نے دوپہر کو چڑی بگ ترال کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات کے بعد ایس او جی ترال، سی آر پی ایف اور فوج کی 42 آر آر نے مشترکہ طورپر چڑی بگ کا محاصرہ کیا ہے جس دوران فورسز کی بھاری نفری کو داخلی اور خارجی راستوں پر بٹھا دیا گیا ہے اور خانہ تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے وادی میں عسکری مخالف کاروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ گزشتہ 3 روز کے دوران سکیورٹی فورسز نے مختلف تصادم آرائیوں میں ایک درجن کے قریب عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ان عسکریت پسندوں میں ایک 14 سالہ عسکریت پسند بھی شامل تھا۔