محکمہ خوراک پلوامہ کا صحن زیر آب، لوگوں کو مشکلات پلوامہ (جموں و کشمیر):وادی کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی گزشتہ دو روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اور نکاسی کا پختہ اور معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آ گئے ہیں جبکہ بعض سرکاری دفاتر کے صحنوں میں بھی بارشوں کا پانی جمع ہو چکا ہے جس سے عوامی نقل و حمل محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
ضلع کے محکمہ خوراک کے صحن میں بارشوں کے سبب پانی جمع ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ملازمین کے ساتھ ساتھ یہاں آنے والے لوگوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح ہرے کہ یہاں پر محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا دفتر ہونے کے علاوہ محکمہ خوراک کا گودام بھی موجود ہے جس کو، جمع پانی سے، نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
مقامی باشندوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’ہلکی بارش ہونے کے ساتھ ہی ہمارے دفاتر زیر آب آ جاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کے ساتھ ساتھ ملازمین کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ محکمہ خوراک کے اس دفتر میں پانی کی نکاسی کا پختہ اور معقول انتظام نہیں ہے جس کے سبب معمولی بارشوں کے ساتھ ہی محکمہ کا صحن اور متصل سڑکیں زیر آب آجا جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں:Water Pipe Damaged in Tral بس اسٹینڈ ترال میں واٹر پائپ لائن پھٹنے کی خبر سے محکمہ جل شکتی بے خبر
انہوں نے مزید کہا کہ صحن میں پانی جمع ہونے سے مختلف مسائل، کاموں کے سلسلہ میں یہاں آنے والے لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے جوجھنا پڑتا ہے، اور گزشتہ کئی برسوں سے نکاسی کا پختہ انتظام نہیں کیا جا رہا۔ مقامی باشنوں نے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے محکمہ کے صحن کی میگڈمائزیشن کے ساتھ ساتھ نکاسی، ڈرینیج کا بھ پختہ انتظام کیے جانے کا اپیل کی ہے۔