پلوامہ:ضلع پلوامہ کے ترال کے ناگہ بیرن اور حاجن علاقوں میں بادل پھٹنے کے بعد آئی طغیانی نے بالائی علاقوں زبردست تباہی مچائی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق پانی ان کے گھروں میں داخل ہوگیا، جس کی وجہ سے ان کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے، جبکہ ستورہ حاجن سڑک کا ایک بڑا حصہ ڈھ گیا ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔وہیں علاقے میں موجود فلڈ چینلز اور واٹر، سپلائی اسکیموں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ کھڑی فصلیں مکئی، راجماش اور اخروٹ کو بھی نقصان سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ Flash flood havoc in upper belt in Tral
نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے حاجن جاکر صورتحال کا جائزہ لیا اور لوگوں سے بات چیت کی، جنہوں نے بتایا کہ علاقے میں کل شام سے صورتحال دگرگوں ہیں، وہیں سڑک کا ایک بڑا حصہ گر گیا ہے، جب کہ گرپل، درگڈ اور بنگہ ڈار میں بھی بھی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔