پلوامہ :جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں حکام نے ہفتہ کے روز ایک عسکریت پسند کے رہائشی مکان کو یہ کہتے ہوئے منہدم کر دیا کہ ’’ڈھانچہ سرکاری زمین پر غیر قانونی طریقہ سے تعمیر کیا گیا تھا۔‘‘ بلڈوزر کی مدد سے منہدم کیے گئے دو منزلہ مکان کی انہدامی کارروائی میں پولیس اور سیول انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔ انہدامی کارروائی ضلع پلوامہ کے ہنجن بالا، راجپورہ علاقے میں انجام دی گئی جہاں، انتظامیہ کے مطابق، ’’سرگر عسکریت پسند عاشق نینگرو، اس وقت پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے کوٹلی علاقے رہائش پذیر ہے، کے مکان کو اُس وقت منہدم کیا گیا جب محکمہ ریونیو نے دعویٰ کیا کہ دو منزلہ مکان سرکاری اراضی پر تعمیر کیا گیا تھا۔‘‘ Militant House Razed to Ground in Pulwama
Militant House Demolished کشمیر میں پہلی بار چلا بلڈوزر، عسکریت پسند کا مکان منہدم - کشمیر بلڈوزر کارروائی، عسکریت پسند کا مکان منہدم
سرگرم عسکریت پسند عاشق حسین کے دو منزلہ مکان پر بلڈوزر چلا کر اسے منہدم کر دیا گیا۔ Militant House Demolished in Pulwama
قابل ذکر ہے کہ عاشق حسین کے مکان کو منہدم کیے جانے سے قبل حکام کی جانب سے اٹیچ کر دیا گیا تھا۔ تاہم انتظامیہ نے ہفتہ کو اسے ’’غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی پر تعمیر کیے جانے‘‘ کی پاداش میں منہدم کر دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا واقعہ پیش آیا کہ ایک عسکریت پسند کے رہائشی مکان پر بلڈوزر چلا کر اسے منہدم کر دیا گیا ہو۔‘‘Militant House bulldozed in South kashmir
- مزید پڑھیں:House Attached in Awantipora عسکریت پسندوں کو مبینہ طور پناہ دینے کے پاداش میں مکان منسلک
حفاظتی ایجنسیز کے مطابق عاشق حسین کئی عسکری سرگرمیوں میں ملوث تھا جس کے بعد اس نے پاکستان میں پناہ لی اور وہیں سے اس اپنی کارروائیوں کو انجام دے رہا ہے۔