اردو

urdu

By

Published : Jul 7, 2023, 4:55 PM IST

ETV Bharat / state

Pulwama hockey tournament: پلوامہ میں ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اسٹرو ٹرف پر پہلی مرتبہ منعقد کیے گئے ہاکی ٹورنامنٹ میں وادی بھر کی مختلف ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

a
a

پلوامہ میں ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

پلوامہ (جموں و کشمیر):یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، پلوامہ، کی جانب سے شیاما پرساد مکھرجی کے یوم پیدائش کے موقع پر اسٹرو ہاکی ٹرف پر پہلی مرتبہ ایک ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح جوائنٹ ڈائریکٹر، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس، وسیم راجا نے کیا جبکہ اس موقع پر سپورٹس آفسر پلوامہ جگدیش رائے شرما کے علاوہ دیگر عہدیدارات اور اسپورٹس شائقین بھی موجود رہے۔

اپنی نوعیت کے اس منفرد ہاکی ٹرنامنٹ میں وادی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے درجنوں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جو یہاں اپنے کھیل کا مظاہرہ کرکے اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے کی کوشش کریں گے۔ ٹورناننٹ کا ابتدائی میچ بارمولہ اور پلوامہ کی ٹیموں کے معابین کھیلا گیا جس سے شائقین ہاکی خوب لطف اندوز ہوئے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کے دل موہ لئے۔

اسٹرو ٹرف پر پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ منعقدہ کرنے کے حوالہ سے کھلاڑیوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا: ’’اس طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کرنے سے جہاں ایک طرف وادی میں ہاکی کے کھیل کو فروغ ملے گا وہیں دوسری جانب مقامی ٹیلنٹ کو ایک بہتر پلیٹ فارم بھی مہیا ہوگا۔‘‘ کھلاڑیوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس سے زیادہ سے زیادہ ہاکی کی جانب مائل ہو جائیں گے ذہنی و جسمانی طور تندرست رہیں گے۔

مزید پڑھیں:Floodlights at Pulwama Sports Stadium پلوامہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں بند پڑے فلڈ لائٹس کو دوبارہ چالو کیا گیا

ادھر، جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے میڈیا کو بتایا کہ پلوامہ میں ٹرف اسی لئے تعمیر کی گئی ہے تاکہ ہاکی کھیل کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں شرکت کرنے کی اپیل کی تاکہ صحت مند رہنے کے ساتھ ساتھ ان کا مستقبل بھی سنور جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details