ترال: مسلسل خشک موسمی صورتِ حال کی وجہ سے جہاں گزشتہ دنوں سے ہی وادی کشمیر میں آگ کی وارداتوں میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ وہیں پستونہ ترال کے جنگلات میں لگی آگ دو روز سے جاری ہے اور محکمہ کے اہلکار آگ کو قابو کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ کمپارٹمنٹ نمبر 26 سے ظاہر ہوا اور فوری طور دیگر علاقے میں پھیل گیا ہے۔ گزشہ روز سے اس آگ کو بجھانے کی ہر کوشش ناکام نظر آرہی ہے Fires continue for three days in Pistona Forest۔
Fire in Pistona Forest: پستونہ کے جنگلات میں آتشزدگی - Fire in the forest of Pisto Na Tral
پلوامہ کے ترال پستونہ جنگلات میں تین روز سے آگ زنی ہو رہی ہے، جس پر محکمہ جنگلات کے اہلکار قابو پانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں Fire in Pistona Forest۔
Fire in Pistona Forest
آگ کے نتیجے میں بڑے پیمانے درختوں کے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس دوران ریینج آفیسر ترال جاوید احمد ملک نے فون پر نمائندے کو بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس وقت بھی سینکڑوں ملازمین آگ کو بجھانے پر معمور ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آج دیر گیے رات آگ پر قابو پایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: