اردو

urdu

ETV Bharat / state

JK Bank Branch Pulwama Gutted پلوامہ، جے کے بینک برانچ میں آتشزدگی - پلوامہ بینک آگ کی واردات

جموں وکشمیر بینک برانچ ٹیکن، پلوامہ آگ کی ایک واردات میں بینک املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ Fire Incident in JK Bank Brach Tikkan Pulwama

پلوامہ، جے کے بینک برانچ میں آتشزدگی
پلوامہ، جے کے بینک برانچ میں آتشزدگی

By

Published : Feb 9, 2023, 7:22 PM IST

پلوامہ، جے کے بینک برانچ میں آتشزدگی

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹیکن علاقے میں جموں و کشمیر بینک کی شاخ میں اچانک آگ نمودار ہوئی۔ آتشزدگی میں بینک املاک کو کافی نقصان پہنچا ہے تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مقامی باشندوں نے آگ کی اطلاع فوری طور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ تاہم آگ کی اس واردات میں بینک میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں۔

بینک عملہ بھی موقع پر پہنچے اور آگ لگنے کی وجہ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ادھر، مقامی پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ بجلی شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے تاہم پولیس نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Govt School Gutted in Pulwama: ضلع پلوامہ میں گورنمنٹ اسکول خاکستر

یاد رہے کہ ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں بھی چند روز قبل آگ کی ایک واردات رونما ہوئی تھی جس میں ایک مرغ فارم مرغیوں خاکستر ہو گیا۔ چکن فارم کے مالک نے دعویٰ کیا کہ آتشزدگی میں ان کے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس بھی وادی کشمیر سینکڑوں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے تھے جن میں کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا تھا۔ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق آتشزدگی کے بیشتر واقعات سردیوں میں اور شارٹ سرکٹ کی وجہ سے رونما ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details