جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے مین مارکٹ میں دوران شب ایک شاپنگ کمپلیکس میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں شاپنگ کمپلیکس میں دو دکانیں خاکستر ہوٸی ہیں۔
اگرچہ مقامی لوگوں اور فاٸر سروس جوانوں کی بروقت کوشش سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے تاہم آگ کی اس واردات میں دو منزلہ بیکری دکان اور ایک سیمنٹ دکان خاکستر ہو چکے تھے، جن میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: مکان جل کر خاک، مکین دانے دانے کو محتاج