ضلع پلوامہ کے کھریو علاقے میں دوران شب ایک منی کمپلیکس میں اچانک آگ لگنے کی وجہ سے تین دکانیں جل کر تباہ ہو گئی ہیں۔
کھریو میں واقع اس منی کمپلیکس میں موجود کاسمیٹکس اور ملبوسات کی تین دکانیں آگ کی زد میں آکر تباہ ہو گئیں۔
اگرچہ نزدیکی رہائشیوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔ تاہم آگ کی وجہ سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔