اردو

urdu

ETV Bharat / state

آگ پر قابو پانے کے لیے تربیتی پروگرام - کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات

ضلع پلوامہ کے پانپور میں آج فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی طرف سے ایچ پی سی ایل سرینگر اور ایل پی جی باٹلنگ پلانٹ میں کام کررہے کئی ملازمین اور فاٸر اینڈ ایمرجنسی کے جوانوں کو لائیو فائر ٹریننگ پروگرام کے ذریعے آگ پر قابو پانے کے طریقے سکھائے گئے۔

آگ پر قابو پانے کے لیے تربیتی پروگرام
آگ پر قابو پانے کے لیے تربیتی پروگرام

By

Published : Feb 19, 2021, 4:50 PM IST

اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کشمیر رینج بشیر احمد شاہ نے پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو آگ پر قابو پانے سے متعلق اہم جانکاری دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ان محکمہ جات میں کام کررہے ملازمین کے لیے ہر سال اس پروگرام کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اس سال یہ پروگرام فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز پانپور میں منعقد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فاٸر اینڈ ایمرجنسی کے جوانوں کو اس لیے یہ ٹریننگ دی گٸ ہے تاکہ انہیں آگ بجھانے کے زیادہ سے زیادہ طریقے کے بارے میں جانکاری حاصل ہوجائے جس سے وہ آنے والے وقت میں آگ کے بڑے سے بڑے حادثے پر بھی آسانی سے قابو پا سکتے ہیں۔

آگ پر قابو پانے کے لیے تربیتی پروگرام

ABOUT THE AUTHOR

...view details