اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire in Awantipora اونتی پورہ کے وستورن جنگلات میں آتشزدگی - اونتی پورہ میں آتشزدگی

ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں واقع وستورن جنگلات میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ فاریسٹ رینج افیسر اونتی پورہ جان بختاور نے کہا کہ 'آگ پر قابو پانے کی پوری کوشش جاری ہے۔' Fire in Wasturwan Forest

اونتی پورہ کے وستورن جنگلات میں آتشزدگی
اونتی پورہ کے وستورن جنگلات میں آتشزدگی

By

Published : Feb 26, 2023, 7:40 AM IST

اونتی پورہ کے وستورن جنگلات میں آتشزدگی

اونتی پورہ: گزشتہ ہفتے سے وادی میں بہتر موسمی حالات سے جہاں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے وہیں خشک موسم کے بیچ جنگلاتی علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ ایمز اونتی پورہ کے نزدیکی وستورون جنگلات میں گزشتہ روز سے آگ لگی ہوئی ہے اور محکمانہ سطح پر آگ کو بھجانے کی کوششیں رنگ نہیں لا رہی ہیں جسکی وجہ سے عوامی سطح پر بھی اب زبردست ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ بارسو اونتی پورہ سے ایک مقامی شہری جاوید اقبال نے نمائندے کو فون پر بتایا کہ آگ سے لگاتار شعلے بلند ہو رہے ہیں جسکی وجہ سے وستورن پہاڑ کے دامن میں رہائش پزیر آبادی تشویش میں مبتلا ہو گئی ہے لیکن محکمانہ سطح پر آگ پر قابو کے حوالے سے ٹھوس اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔

تاہم فاریسٹ رینج افیسر اونتی پورہ جان بختاور نے فون پر بتایا کہ وہ اس وقت بھی عملے کے ساتھ یہاں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں جبکہ اضافی نفری کو بھی بلایا جا رہا ہے تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ رات کے وقت فیصلہ لیا گیا کہ رات کو آگ بجھانے کا آپریشن بند کیا جائے اور صبح دوبارہ شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد آگ پر قابو پایا جا سکے۔ حالانکہ اس آتشزدگی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان ہیں ہے لیکن آگ پتر قابو نہیں پایا گیا تو مشکل پیش آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Fire In Tral Forests ترال کے شکارگاہ جنگلات میں آتشزدگی

ABOUT THE AUTHOR

...view details