اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: آتشزدگی میں مکان خاکستر - پلوامہ

ضلع پلوامہ کے پترگام علاقے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک مکان پوری طرح جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ دوسرے مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

آتشزدگی میں مکان خاکستر
آتشزدگی میں مکان خاکستر

By

Published : Feb 3, 2021, 6:24 PM IST

Updated : Feb 3, 2021, 7:18 PM IST

ضلع پلوامہ کے پترگام میں ایک مکان میں آگ لگنے سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔

آتشزدگی میں مکان خاکستر

تفصیلات کے مطابق غلام محی الدین موچی، بشیر احمد موچی، غلام محمد موچی اور ظہور احمد موچی کے ایک مشترکہ مکان میں آگ لگ گئی۔ علاقے کے لوگوں آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکے۔

وہیں، علاقے کی سڑک خستہ حال ہونے اور سڑکوں سے برف نہ ہٹانے کی وجہ سے فائر بریگیڈ گاڑی موقع پر تاخیر سے پہنچی تب تک آگ پورے مکان میں پھیل چکی تھی۔

متاثرہ کنبہ کافی غریب تھا، زمین نہ ہونے کے سبب ایک ہی مکان میں چار خاندان رہائش پذیر تھا اور محنت مزدوری کر کے گزر بسر کرتے تھے لیکن برفباری کی وجہ سے یہ لوگ گذشتہ تین مہینوں سے گھروں کے اندر ہی بیٹھے تھے۔

اس سلسلہ میں متاثرین کے علاوہ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل ہے کی کہ ان کی باز آباد کاری کے لیے مدد فراہم کی جائے۔

جموں وکشمیر سی آئی ڈی کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا کام کرتی ہے: محبوبہ مفتی

مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے علاقے کی سڑکوں سے برف ہٹائی ہوتی تو شاید متاثرین کا اتنا نقصان نہیں ہوتا۔

راجپورہ کے تحصیلدار نے موقع پر پہنچ کر متاثرین میں کمبل تقسیم کیے ۔ آتشزدگی کے بعد متاثرین کو مقامی اسکول میں شفٹ کیا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 3, 2021, 7:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details