اردو

urdu

Residential House Gutted: آتشزدگی میں دو منزلہ مکان خاکستر، لاکھوں کا نقصان

By

Published : Jun 28, 2022, 10:43 PM IST

پلوامہ کے مونگھما علاقے میں دو منزلہ عمارت میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں مکان میں موجود ساز و سامان پوری طرح راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا جبکہ مکان کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ Residential House Gutted

Residential House Gutted
آتشزدگی میں دو منزلہ مکان خاکستر، لاکھوں کا نقصان

جنوبی کشمیر: ضلع پلوامہ میں کے مونگھما علاقے میں ایک دو منزلہ عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ وہیں آگ کی وجہ سے مکان میں موجود سارا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مونگھما علاقے میں غلام محمد صوفی کے گھر میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی، اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پایا۔ fire broke out in pulwama

آتشزدگی میں دو منزلہ مکان خاکستر، لاکھوں کا نقصان

وہیں آگ پر قابو پانے کے دوران غلام محمد کا بیٹا محمد شفیع صوفی معمولی زخمی ہو گیا۔ اس ضمن میں غلام محمد نے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے سبھی لوگوں نے بہت محنت کی، جس کی وجہ سے آگ پر قابو پایا گیا۔fire broke out in pulwama

یہ بھی پڑھیں: Residential Houses Gutted in Poonch: پونچھ میں آتشزدگی میں چار رہائشی مکان خاکستر

ABOUT THE AUTHOR

...view details