اردو

urdu

ڈی ڈی سی انتخابات: پانچویں مرحلے کے دوران پلوامہ میں 8.07 فیصد ووٹنگ

By

Published : Dec 10, 2020, 5:10 PM IST

ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے پانچوں مرحلے کے دوران ضلع پلوامہ کے دو بلاکوں میں آج ووٹنگ کا عمل اختتام پذیر ہوگیا، ان دونوں بلاکوں میں ووٹنگ کی شرح8.07 فیصد درج کی گئی ہے۔

finel voting in pulwama during the fifth phase of ddc election
ڈی ڈی سی انتخابات: پانچویں مرحلے کے دوران پلوامہ میں 8.07 فیصد ووٹنگ

جموں و کشمر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے پانچوں مرحلے کے دوران ضلع پلوامہ کے لیتر حلقہ میں 16334 رائے دہندگان نے آج صبح سے اپنی رائے دہی کا استعمال کیا۔

ڈی ڈی سی انتخابات: پانچویں مرحلے کے دوران پلوامہ میں 8.07 فیصد ووٹنگ

لیتر بلاک میں کل ووٹروں کی تعداد 16334 تھے جن میں سے 2675 افراد نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا، جوکہ 16.37 فیصد رہی جو باقی چار مرحلوں کی شرح فیصد سے اچھی دیکھنے کو ملے ہیں۔ لیتر حلقہ میں 9 امیدوار میدان میں تھے جن میں پانچ امیدوار بحیثیت آزاد جبکہ چار امیدوار محتلف سیاسی پارٹیوں سے وابستہ تھے۔

ضلع کے ڈاڈسرہ بلاک میں 6 امیدوار تھے جن میں 3 آزاد امیدوار جب کہ تین مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ امیدوار انپی قسمت آزما رہے تھے، اس بلاک میں کل ووٹروں کی تعداد 27206 تھے جن میں سے صرف 843 رائے دہندگان نے اپنی رائے دہی کا استعمال کیا ہیں، جو کی وجہ سے یہاں ووٹنگ کی شرح 3.09 فیصد ہی درج کی گئی۔

ضلع پلوامہ کے دونوں بلاکوں میں رائے دہندگان کی مجموعی تعداد 43540 تھی جن میں3518 رائے دہندگان نے اپنی رائے دہی کا استعمال کیا، جس کے ساتھ ہی دونوں بلاکوں میں ووٹنگ کی شرح8.07 فیصد درج کی گئی ہے۔

ضلع پلوامہ کے گزشتہ چار مرحلوں میں ووٹنگ کی شرح کافی کم درج کی گئی تھی لیکن پانچویں مرحلہ میں رائے دہندگان کی لمبی لمبی قطاریں رہیں جو گزشتہ چار مرحلوں میں دیکھنے کو نہیں ملی تھی۔

واضح رہے کہ انتخابات کو بہترین طریقے سے انجام دینے کے لیے حفاظت کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے جبکہ ضلع میں انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل رکھا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details