ترال:سابق ممبر پارلیمنٹ اور نیشنل کانفرنس لیڈر علی محمد نائک کی پانچویں برسی آج منائی گئی جس دوران ترال میں ان کے آبائی گھر میں قرآن خوانی کی مجالس کا اہتمام کیا گیا جس میں مرحوم کے عزیز و اقربا نے شرکت کر کے مرحوم کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔ اس موقع پر مرحوم کی سیاسی زندگی کو یاد کیا گیا اور ترال علاقے کی مجموعی ترقی میں ان کے کردار پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ Fifth Anniversary of MP Ali Mohamed Naik
Fifth Anniversary of MP Ali Mohamed Naik: سابق ممبر پارلیمنٹ علی محمد نائک کی پانچویں برسی پر قرآن خوانی - علی محمد نایک کی پانچویں برسی پر انہیں یاد کیا گیا
سابق رکن پارلیمنٹ و نیشنل کانفرنس کے رہنما علی محمد نائک کی پانچویں برسی کے موقع پران کے آبائی گاؤں میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ Fifth Anniversary of MP Ali Mohamed Naik
مرحوم کے بیٹے رفیق احمد نائک نے بتایا کہ آج پانچویں برسی کے موقع پر انہوں نے گھر میں ہی قرآن خوانی کی مجلس کا اہتمام کیا تھا۔ ادھر نیشنل کانفرنس کے مقامی لیڈران محمد اشرف بٹ، ڈاکٹر غلام نبی اور شیخ رشید نے مرحوم کی پانچویں برسی پر انہیں زبردست الفاط میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے علی محمد نائک کو ایک بے لوث اور عوام دوست سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'مرحوم نائک صاحب ہمیشہ غریب عوام کی آواز بنے اور ان کی حقوق کی لڑائی لڑے۔'
ادھر، سماجی کارکن جی ایم کانٹرو نے بھی علی محمد نائک کی پانچویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ترال کے لوگ ہمیشہ یاد کریں گے۔
TAGGED:
MP Ali Mohamed Naik