اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dilapidated School Building in Pulwama: ابہامہ میں اسکول کی عمارت خستہ حال، طلبہ میں دہشت - ابہامہ سکینڈری ہائیر اسکول

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ابہامہ میں موجود گورنمنٹ ہائر اسکول کی عمارت خستہ حال ہونے کی وجہ سے زیر تعلیم طلبہ کو ہمیشہ خطرہ لاحق رہتا ہے۔ اس بابت انتظامیہ سے کئی بار شکایت کی گئی لیکن کوئی دھیان نہیں دیا گیا Abhama Secondary Higher School۔

Dilapidated School Building in Pulwama
Dilapidated School Building in Pulwama

By

Published : Jun 18, 2022, 8:55 PM IST

پلوامہ:حکومت کی طرف سے آئے دن تعلیمی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کے بلند بانگ دعوے کیے جاتے ہیں لیکن دوسری طرف ضلع پلوامہ کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ابہامہ اپنی خستہ حالت پر آنسو بہا رہی ہے۔ یہاں زیر تعلیم طلبا و طالبات کے اندر خوف ہے اور وہ غیر محفوط محسوس کر رہے ہیں۔ سال 2005 میں عمارت کی تعیمر کی گئی تھی، اسی سال اس عمارت کو غیر محفوظ قرار دیا گیا تھا لیکن اس سمت میں کوئی پہل نہیں کی گئی۔

ویڈیو دیکھیے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اس سمت میں کہا ہے کہ اس عمارت کو یا تو محفوظ قرار دے یا اسے منہدم کیا جائے۔ کیونکہ اگر یہاں ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔ اسکول کے پرنسپل نے بتایا کہ کہ 2005 میں اسکول کی عمارت کو غیر محفوظ قرار دینے کے بعد بھی ابھی تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ کئی بار متعلقہ محکموں کو اس بارے میں اطلاع دی گئی ہے، تاہم ابھی تک اس طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں:

ایسے میں انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس جانب خصوصی توجہ دے کر اسکول عمارت کی تعمیر نو کریں یا پھر بچوں کو دوسری جگہ شفٹ کریں، نہیں تو مستقبل میں حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details