این آئی اے نے جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ خودکش حملے میں گرفتار شدہ دو افراد کے والدین کو پوچھ گچھ کے لئے جموں طلب کیا ہے۔
قومی تفتیشی ایجنسی (این ائی اے) نے اتوار کے روز پہلے سے ہی گرفتار شدہ شخص شاکر ماگرے کے والد بشیر ماگرے اور بلال کُچھے کے والد غلام نبی کُچھے پوچھ تاچھ کے لئے جموں طلب کیا ہے۔
یہ دونوں حاجی بل کاکاپورہ پلوامہ کے رہنے والے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بشیر ماگرے اور غلام نبی کُچھے آج این آئی اے جموں ونگ کے سامنے پیش ہونے کے لئے جموں روانہ ہوگئے ہیں۔
این آئی اے کے مطابق شاکر بشیر ماگرے پاکستان مقیم عسکری تنظیم جیش محمد کے لئے بحیثیت او جی ڈبلیو (بالائی سطح کارکن) کام کررہا تھا۔