اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک باپ کی التجا: 'مجھے میرے بیٹے کی لاش واپس کردو' - etv bharat news

سرینگر کے لاوے پورہ میں تصادم کے دوران مبینہ تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت پرعلاقے میں سراسیمگی جاری ہے۔اطہر مشتاق کے والد نے آج اپنی آبائی قبرستان میں قبر کھودی اور کہا کہ' جب تک میں زندہ ہوں اپنے لڑکے کا انتظار کروں گا۔'

ایک باپ کی التجا: 'مجھے میرے بیٹے کی لاش واپس کردو'
ایک باپ کی التجا: 'مجھے میرے بیٹے کی لاش واپس کردو'

By

Published : Jan 2, 2021, 8:56 PM IST

سرینگر کے لاوے پورہ علاقے میں تصادم میں مبینہ تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں سنسی پھیلی ہوئی ہے، جبکہ اہل خانہ انہیں بے قصور بتاتے ہوئے سیکورٹی فورسز پر متعدد الزامات عائد کررہے ہیں'۔

ایک باپ کی التجا: 'مجھے میرے بیٹے کی لاش واپس کردو'

اسی درمیان سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اطہر مشتاق کے والد کو قبر کھودتے ہوئے دیکھا ئی دے رہے ہیں۔ ویڈیوں میں وہ اپنے بیٹے کی لاش کے لیے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں'۔

مبینہ تصادم میں ہلاک ہونے والے اطہر مشتاق کے والد نے آج اطہر مشتاق کے لیے اپنی آبائی قبرستان میں قبر کھودی اور کہا کہ' جب تک میں زندہ ہو اپنے لڑکے کا انتظار کروں گا۔'

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی وہ انہیں اپنی لڑکے کی لاش واپس دالنے میں ان کی مدت کرے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details