رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج اچانک اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کا دورہ کیا۔ وہاں عملے کے ساتھ مل کر یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے حکام سے ملے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مشتاق صدیقی کے ساتھ ملاقات کی۔ پروفیسر مشتاق صدیقی نے ڈاکٹر فاروق کو یونیورسٹی کے متعلق جانکاری فراہم کی اور مستقبل کے منصوبوں کے متعلق جانکاری دی۔