اردو

urdu

ETV Bharat / state

Climate Change Impact on Farmers: پلوامہ میں موسم کی تبدیلی کی وجہ سے کسان پریشان - کئی باغات میں پتے پییلے رنگ

ضلع پلوامہ میں موسم کی تبدیلی کی وجہ سے کئی باغات میں پتے پییلے رنگ کے ہونے لگے ہیں، جس کی وجہ سے کسانوں میں کافی تشویش نظر آرہی ہے۔ Climate Change impact on farmers

پلوامہ میں موسم کی تبدیلی کی وجہ سے کسان پریشان
پلوامہ میں موسم کی تبدیلی کی وجہ سے کسان پریشان

By

Published : Jul 4, 2022, 10:34 PM IST

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں موسم کی تبدیلی کی وجہ سے میوہ باغات کو نقصان ہونے کا خدثہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کسانوں میں پھیلی تشویش کو دور کرنے کے لئے محمکہ باغبانی کے ضلع افسرا نے محتلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کسانوں کو ہدایت جاری کیں۔ Climate Change impact on farmers

پلوامہ میں موسم کی تبدیلی کی وجہ سے کسان پریشان

اس موقع پر انہوں نے کسانوں کو اپنے میوہ باغات کو محفوظ رکھنے اور موسمی حالات سے لڑنے کے حوالے سے تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے محمکہ کے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جاکر کسانوں کو ان بیماری سے بچاؤ کے طریقہ بتائیں۔ ساتھ ہی ادویات اور موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے اپنے باغات کو محفوظ رکھنے کی تفصیلی جانکاری دی۔ Climate Change impact on farmers

اس سلسلے میں محمکہ باغبانی کے ضلع افسر جاوید احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کسانوں میں کافی تشویش پیدا ہوگئی تھی جس کے لئے ہم نے ضلع پلوامہ میں سبھی ٹیموں کو متحرک کیا اور وہ کسانوں کو جانکاری فراہم کر رہے ہیں۔ Climate Change impact on farmers

یہ بھی پڑھیں؛ Disease Spread in Almond Orchards: بادام کی فصل پراسرار بیماری سے متاثر، کسانوں کو نقصان

انہوں نے کہا رواں سال موسم گرما رہنے سے اگرچہ باغات میں کم بیماریاں ہوئے لیکن اچانک بارشوں اور پھر تیز دھوپ کی وجہ سے بیماریوں پھیلنے کا خطرہ لاحق ہوتا ہیں۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے باغات میں صفائی کا خاص خیال رکھے تاکہ بیماری پھیلنے کا کم خطرہ ہو۔ یہ بات قابل زکر ہے کہ رواں سال سیب کی فصل کافی اچھی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے کسان کافی خوش نظر آرہے ہیں۔Climate Change impact on farmers

ABOUT THE AUTHOR

...view details