جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں امسال کم بارش ہونے کے سبب فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ جس وجہ سے وادی کشمیر میں زراعت سے وابستہ ایک بڑا طبقہ پریشانی میں مبتلا ہو گیا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وقت پر بارش نہ ہونے سے وہ اپنے کھیتوں کی سینچائی نہیں کر سکے جس وجہ سے ان کی فصلیں تباہ ہو گئیں۔
اس سلسلے میں قصبہ پانپور سے وابستہ کسانوں نے کہا ہے کہ زراعت کا انحصار پانی پر ہے لیکن وقت پر بارش نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا سبزی، دھان، مکئی کے علاوہ زعفران کی کھیتی بھی بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے کیونکہ وقت پر سنچائی نہیں ہوئی ہے۔