پلوامہ: وادی کشمیر میں سیب کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کی سبزیوں کی بھی کاشت کی جاتی ہے جس سے یہاں کے لوگ اپنا ذریعہ معاش حاصل کررہے ہیں۔ ضلع پلوامہ میں ہزاروں کنال اراضی پر سیب کی کاشت کی جاتی ہے وہیں کئی سو کنال اراضی پر سبزیوں کے ساتھ ساتھ دیگر فصلوں کی بھی کاشت کی جاتی ہے۔ جبکہ کچھ علاقوں میں صرف سبزیاں اگائی جاتی ہے جن کو وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کی مختلف ریاستوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ اس کاروبار سے ہزاروں کی تعداد میں افراد وابستہ ہے جو اس سے اپنا ذریعہ معاش حاصل کر رہے ہیں جبکہ کسانوں کو بھی اس سے کافی فائدہ پہنچ رہا ہے۔
جنوبی ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے سے تعلق رکھنے والے کسان فاروق احمد نے اپنے باغات کے کچھ حصہ کو Exotic سبزیوں کو اگانے کے لیے استعمال کیا جس کے بعد ان کی سالانہ آمدنی میں کافی اضافہ ہوا ہے جس سے وہ کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ غیر ملکی سبزیوں کی کاشت نے فاروق احمد کی قسمت بدل دی ہے۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے غیر ملکی سبزیوں کی کاشت سے منسلک ہیں۔ انہوں نے غیر ملکی سبزیاں اگا کر اپنی آمدنی میں تین گنا اضافہ کیا ہے۔ Exotic Vegetable Farming In pulwama
فاروق احمد کا کہنا ہے کہ میں پچھلے 7 سالوں سے غیر ملکی سبزیاں اگا رہا ہوں جس میں کافی منافع بخش کام ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پچاس سالوں سے میوہ جات کے ساتھ وابستہ ہوں لیکن سیبوں کی قیمتوں میں کبھی بھی اضافہ نہیں ہوا جبکہ کہ دن بہ دن ادویات مہنگی ہوتی جارہی ہے جبکہ سیب کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوتا ہے جس کی وجہ سے میں نے میوہ باغات میں سے کچھ حصہ پر غیر ملکی سبزیاں اگانے کا فیصلہ کیا جس کے لئے میں نے محمکہ زراعت سے مدد لی اور یہ کافی منافع بخش ہے۔