اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: کسان میوہ کے نئے درخت لگانے میں مصروف

موسم بہار شروع ہوتے ہی وادی کشمیر میں چھوٹے بڑے پارکوں میں پھول پودے اور میوہ باغات میں مختلف اقسام کے نئے درخت لگانے کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔

موسم بہار: کسان میوہ درخت خریدنے میں مصروف
موسم بہار: کسان میوہ درخت خریدنے میں مصروف

By

Published : Mar 19, 2021, 4:10 PM IST

Updated : Mar 19, 2021, 5:42 PM IST

جنوبی ضلع پلوامہ میں کسان باغات میں میوہ کے نئےدرخت لگانے میں مصروف ہیں۔ وہیں، میوہ درختوں کی منڈیوں میں گاہکوں کا کافی رش دیکھا گیا۔

پلوامہ: کسان میوہ کے نئے درخت لگانے میں مصروف

اگر دیکھا جائے ضلع پلوامہ میں لگ بھگ 70 فیصد کسان اپنے کھیتوں میں مختلف اقسام کے میوہ جات پورے لگاتے ہیں اور ابھی تک ضلع میں تقریبا 60 فیصد زمین مختلف میوہ اگانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

ان میووں کے پودوں میں سب سے زیادہ سیب کے پودے لگائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان پودوں کو بازار سے خرید رہے ہیں۔

محکمہ باغبانی کے ضلع افسر مہیش شرما کا کہنا ہے کہ کسانوں کو چاہیے کہ وہ محمکہ باغیانی کی کسی تسلیم شدہ نرسری سے ہی پودے خریدیں۔

محکمہ کے پاس تقریبا تین سو تسلیم شدہ نرسریاں ہیں۔ وہیں، ان نرسریوں میں پودوں کی باقاعدگی سے جانچ ہوتی ہے۔

Last Updated : Mar 19, 2021, 5:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details