اردو

urdu

By

Published : Aug 19, 2023, 5:29 PM IST

ETV Bharat / state

M Altaf Family Appeal ایم الطاف کے اہل خانہ کی پلوامہ ضلع انتظامیہ سے اپیل

ایم الطاف بٹ کے اہل خانہ نے پلوامہ ضلع انتظامیہ سے ایم الطاف کی موت کی تحقیقات کی اپیل ہے۔ M Altaf Bhat Death Case

ایم الطاف کے اہل خانہ کی پلوامہ ضلع انتظامیہ سے اپیل
ایم الطاف کے اہل خانہ کی پلوامہ ضلع انتظامیہ سے اپیل

ایم الطاف کے اہل خانہ کی پلوامہ ضلع انتظامیہ سے اپیل

پلوامہ:محمد الطاف بٹ کے اہل خانہ نے ضلع انتظامیہ پلوامہ سے اپیل کی ہے کہ محمد الطاف بٹ کی موت کی جانچ کی جائے۔ اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ ضلع اسپتال پلوامہ میں ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی ہے۔ چند روز قبل جوان سال محمد الطاف بٹ کو ضلع اسپتال پلوامہ علاج کے لیے لایا جاتا ہے جہاں پر ان کے اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ ان کی موت واقع ہوئی۔ ان کے لواحقین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل ہم نے محمد الطاف کو یہاں پر علاج کے لیے لایا تھا۔ مرحوم نے گھر میں شکایت کی تھی کہ ان کے سینے میں درد ہے جس کے بعد ان کو ضلع اسپتال پلوامہ لایا گیا۔ جس کے بعد ان کی موت واقع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ان کی طبی جانچ شروع کردی گئی۔ جس کے ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کا بلڈ پریشر زیادہ ہوگیا ہے اس کو ادویات دی گئی۔ جب کہ انہوں نے اس کو ای سی جی کرنے کے لیے بھی کہا گیا۔ چند گھنٹوں کے بعد ان کو گھر جانے کے لیے کیا گیا لیکن ایک گھنٹے کے بعد ان کے سینے میں درد مزید بڑھ گیا اور اسپتال پہنچاتے پہنچاتے ان کی موت واقع ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے ہمیں ای سی جی کرنے کے لیے کہا تھا لیکن ای سی جی ٹھیک نہیں تھا لیکن ڈیوٹی پر حاضر ڈاکٹر کو یہ سمجھ نہیں آیا کہ اس کو دل کا دورہ پڑا ہے اور انہوں نے ان کو گھر جانے کے لیے کہا۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کی جانچ کریں اور اگر ڈاکٹروں نے غفلت کی ہے تو ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تاکہ دوبارہ اس طرح کا معاملہ پیش نہ آئے۔ اس سلسلے میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ عبدالغنی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جن کو تین دن کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اور حقائق سامنے آنے کے بعد ہی کوئی کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details