جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع پلوامہ میں 19سالہ نوجوان کے لاپتہ ہونے اور مبینہ طور عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کیے جانے کے بعد اہل خانہ اہل خانہ کی جانب سے اپنے فرزند کو عسکری راستہ ترک کرکے واپس گھر لوٹنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ Pulwama youth goes missing, family appeals to return homeاس حوالے سے اہل خانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی جاری کیے گئے ہیں۔
پلوامہ ضلع کے دیری، مورن علاقے کا ایک 19 سالہ نوجوان شاہد احمد شیخ ولد محمد ایوب شیخ گزشتہ چار دنوں سے لاپتہ ہے۔ Missing Pulwama youth Reportedly Joins Militant Ranks لاپتہ ہونے کے بعد اہل خانہ نے اسے ڈھونڈ نکالنے کی کوشش کی تاہم اسکا کہیں سراغ نہ ملا۔ اہل خانہ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں اپنے فرزند کے گمشدہ ہونے کی رپورٹ بھی درج کرائی ہے۔ شاہد کے متعلق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے عسکری صفوں میں شمولیات اختیار کر لی ہے۔