اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness Camp on Poppy Cultivation: ایکسائز محکمہ کی جانب سے آگہی پروگرام کا انعقاد - Drug Menace Kashmir

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں ایکسائز محکمہ Excise and Taxation Departmentکی جانب سے ٹاؤن ہال میں آگہی پروگرام کا انعقاد Awareness Camp on Poppy Cultivation عمل میں لایا گیا۔

Awareness Camp on Poppy Cultivation: ایکسائز محکمہ کی جانب سے آگہی پروگرام کا انعقاد
Awareness Camp on Poppy Cultivation: ایکسائز محکمہ کی جانب سے آگہی پروگرام کا انعقاد

By

Published : Dec 10, 2021, 4:04 PM IST

کسانوں کو خشخاش اور بھنگ کی فصل کی کاشت Poppy Cultivation in South Kashmirنہ کرنے کے حوالے سے ایکسائز محکمہ Excise and Taxation Departmentکی جانب سے ضلع پلوامہ کے ٹاؤن ہال، ترال میں ایک آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ایکسائز محکمہ کی جانب سے ٹاؤن ہال، ترال میں آگہی پروگرام کا انعقاد

آگاہی کیمپ Awareness Camp on Poppy Cultivationمیں ماہرین نے منشیات کی وبا کو روکنے کے لیے حاضرین کو روشناس کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ خشخاش کی کاشت سے پرہیز کریں ’’کیونکہ اسکی وجہ سے سماج میں منشیات کو فروغ مل رہا ہے۔‘‘

آگہی کیمپ میں شریک سیول سوسائٹی ممبران، سماجی کارکنان سمیت مقامی باشندوں نے انتطامیہ کی ان کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ سماج میں منشیات کی بدعت Drug Menace Kashmirکو قابو کرنے میں ایسے پروگرام انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکزیش محکمہ ایک افسر نے بتایا کہ خشخاش کی کاشت Poppy Cultivation in Kashmirکو روکنے کیلئے آگہی پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں اینٹی نارکوٹکس محکمہ کا باہمی اشتراک بھی شامل تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس قسم کے پروگرام جنوبی کشمیر South Kashmirکے ہر تحصیل میں منعقد کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:پلوامہ :پوست کی کاشت کے خلاف محمکہ ریونیو اور محکمہ ایکسائز کی کارروائی

دریں اثناء، آگہی کیمپ میں ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ، تحصیلدار ترال سجاد احمد سمیت محکمہ مال و ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے اعلی افسران اور متعدد پنچوں وسرپنچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قابل ذکر ہے کہ ترال میں گزشتہ دنوں منشیات مخالف مہم میں کافی تیزی لائی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details