پلوامہ: وزیراعظم نریندر مودی ہر ماہ کے آخری اتوار کو ملک بھر کے لوگوں سے براہ راست من کی بات پروگرام کے ذریعے اپنے من کی بات کرتے ہیں۔ وہی جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے متعدد علاقوں میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں اس موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور مودی کے من کی بات سنی۔ پلوامہ میں بی جے پی کی مقامی یونٹ کی جانب سے ریشپورا علاقے میں ضلع صدر محمد لطیف بٹ کی صدارت پروگرام منعقد کیا گیا جس میں لوگوں نے وزیراعظم کے من کی بات پروگرام کو سنا۔
تقریب میں پارٹی کے لیڈران کے ساتھ ساتھ کارکنان نے بھی شرکت کی جنہوں نے مل کر من کی بات سنی۔ اس موقع پر حلقہ صدر پلوامہ راج محمد بھی موجود تھے جبکہ پروگرام کی سربراہی ضلع صدر پلوامہ محمد لطیف بٹ نے کی۔ اس موقع پر حلقہ صدر پلوامہ راج محمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کا نعرہ ہے سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس جس کا ایک ہی مقصد ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ باقی لوگوں کو بھارتی جنتا پارٹی کے ساتھ جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کئی نوجوانوں نے آج بھی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے وزیراعظم کے نعرے کامیاب ہو رہا ہے۔