اردو

urdu

ETV Bharat / state

خبر کا اثر، ترال کے آخری گاؤں میں سڑک کی تعمیرمکمل

گزشتہ دنوں ای ٹی وی بھارت اردو نے زِزبل لام گاؤں کے تعلق سے ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ آزادی کے بعد سے اب تک یہ گاؤں گویا حکومت اور انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔

etv-bharat-news-impact-last-village-of-tral-road-construction-completed
ای ٹی وی بھارت کی خبر اثر، ترال کے آخری گاؤں میں سڑک کی تعمیرمکمل

By

Published : Aug 28, 2021, 2:34 AM IST

Updated : Aug 28, 2021, 2:57 PM IST

ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر کو نشر ہوئے ابھی چند ہی دن ہی ہوئے تھے کہ زِزبل لام گاؤں میں سڑک کی تعمیراتی کام کو دوبارہ شروع کیا گیا اور جمعہ کے روز تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا۔ تعمیراتی کام مکمل ہونے پر مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی اور خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ زِزبل لام گاؤں ترال علاقے کا سب سے آخری گاؤں ہے اور سطح سمندر سے کافی اونچائی پر واقع ہے لیکن آزادی کے بعد سے اب تک یہ گاؤں گویا حکومت اور انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔

ویڈیو

اس گاؤں میں ہیلتھ سینٹر اور پینے کے پانی کی باقاعدہ سہولیات نہ ہونے سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے نیز صاف پینے کا پانی حاصل کرنے کے لیے بھی لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ترال سب ضلع کا ززبل لام گاؤں میں سڑک کی تعمیراتی کام مکمل ہونے سے اب یہ گاؤں باقی دنیا کے ساتھ جڑ گیا ہے۔ سڑک کی تعمیراتی کام پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر کے بعد اب یہاں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔'

غور طلب ہے کہ اس سڑک کو پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) تعمیراتی ایجینسی نے قریباً پونے دو کروڑ روپے کی مالیت سے تعمیر کی ہے۔'


مقامی باشندہ بشیر احمد گوجر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آزادی سے آج تک اس علاقے میں رابطہ کی سہولیات دستیاب نہیں تھی لیکن آج پورے گاؤں کے لیے خوشی کا دن ہے کہ ان کا گاؤں باقی دنیا کے ساتھ جڑ گیا ہے، کیونکہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے گاؤں والون کو گونا گوں مشکلات کا سامنا تھا، تاہم آج اس نئی سڑک کی تعمیر سے گاؤں کا نقشہ بدل گیا ہے'۔

ایک دیگر مقامی باشندہ غلام قادر نے بتایاکہ آج ہمارے گاؤں کے لیے گویا عید ہے اور ہمارا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے، کیونکہ آج تک اس گاؤں میں رابطہ سہولیات دستیاب نہیں ہونے سے مقامی آبادی قدیم طرز سے زندگی گزارنے پر مجبور تھی اور اب انہیں امید ہے کہ مقامی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا'۔


اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پی ایم جی ایس وائی شبیر احمد ٹاک نے بتایا کہ محکمے نے 1.69 کروڈ کیہ مالیت سے یہ پروجیکٹ مکمّل ہوا ہے اور اس سڑک کی تعمیر سے پورے علاقے میں ترقی کو ایک نئی پرواز ملے گی۔

Last Updated : Aug 28, 2021, 2:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details