پلوامہ:ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں پلوامہ پولیس کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں ایک "مضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ مضمون نویسی مقابلہ میں مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ DPL Pulwama Essay Competition
مضمون نویسی کے لیے منتخب کیے گئے عنوان ’’ڈیوٹی کے دوران فوت ہوئے پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کی اہمیت‘‘ پر طلبہ و طالبات نے مضمون تحریر کیے اور موضوع کی نسبت سے اپنی تقریری صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا۔ پلوامہ پولیس کی جانب سے تحریری و تقریری مقابلہ میں اول دوئم و سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء کو توصیفی اسناد و نقدی سے نوازا۔ اس کے علاوہ دیگر شرکاء کو بھی توصیفی اسناد اور اشک شوئی کے انعامات سے نوازا گیا۔