اردو

urdu

ETV Bharat / state

Encounter in Awantipora: امبرین بٹ کے قتل میں 'ملوث' عسکریت پسند اونتی پورہ میں محصور - اہم خبر جموں و کشمیر

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے کے اگہانجی پورہ میں سکیورٹی فوسز اورعسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ وہیں آئی جی پی کشمیر کے مطابق انکاؤنٹر سائٹ پر دو عسکریت پسند پھنسے ہوئے ہیں جو گذشتہ روز چاڈورہ بڈگام میں ایک ٹی وی اداکارہ امبرین بٹ کے ہلاک ہونے میں 'ملوث' تھے۔Encounter started in Awantipora

ENCOUNTER STARTED IN AWANTIPORA SECURITY FORCES ON THE JOB
اونتی پورہ میں انکاؤنٹر شروع

By

Published : May 26, 2022, 10:20 PM IST

Updated : May 26, 2022, 11:10 PM IST

اونتی پورہ:عسکریت پسندوں کے درمیاں تصادم ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکی کارروائی شروع کی ہے۔ جونہی سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی انجام دی تو علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے بعد علاقہ میں انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر لی۔

اونتی پورہ میں انکاؤنٹر شروع

تازہ تفصیلات کے مطابق دنوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔ کشمیر پولیس زون نے آفیشیل ٹویٹر پر انکاؤنٹر کے بارے میں جانکاری دی۔ پولیس کے مطابق اونتی پورہ کے اگن ہانجی پورہ میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔

اونتی پورہ میں انکاؤنٹر شروع

وہیں کشمیر رون پولیس نے ائی کی پی وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند پھنسے ہوئے ہے جو گذشتہ روز چاڈورہ بڈگام میں ایک ٹی وی اداکارہ امبرنہ بٹ کے ہلاک ہونے میں ملوث ہے۔

Last Updated : May 26, 2022, 11:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details