پلوامہ:تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دربگام علاقے میں سکیورٹی فوسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری تصادم میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ Encounter in Pulwama
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر کارروائی شروع کی۔ سکیورٹی فورسز کے عسکریت پسندوں کے قریب پہنچنے پر سرچ آپریشن انکاؤنٹر میں تبدیل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔