اونتی پورہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ کھانڈی پورہ علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایل ای ٹی کمانڈر مختار بٹ سمیت تین عسکریت پسندوں ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں سکیورٹی فروسز کی جانب سے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔Encounter in Awantipora
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے کھانڈے محلہ اونتی پورہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے منگل کی شام علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔سکیورٹی فورسز کے اہلکار جوں ہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران کافی دیر تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ گولیوں کا تبادلہ تھم جانے کے بعد سکیورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ تین عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد کیں جن میں سے ایک کی شناخت ایل ای ٹی کے کمانڈر مختیار بٹ کے بطور کی گئی ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ اونتی پورہ کے کھانڈے محلہ میں سیکورٹی فورسز نے تین انتہائی مطلوب عسکریت پسند کو ہلاک کیا۔مہلوکین میں سے ایک کی شناخت مختیار بٹ کے بطور ہوئی جو سیکورٹی فورسز کو کئی کیسوں میں مطلوب تھا۔