جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چرسو علاقے میں سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی۔
جموں و کشمیر پولیس،42 آر آر، اور 130 بٹالین سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چرسو علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔
اونتی پورہ انکاؤنٹر میں مقامی عسکریت پسند ہلاک جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کی تلاش میں تیزی لائی، چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولی چلائی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا اور جس کے بعد جھڑپ میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکریت پسند مارا گیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ چرسو میں ایک آپریشن کے دوراں لشکر طیبہ کا ایک عسکریت پسند مارا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مارے گئے عسکریت پسند کی شناخت سبحان پورہ بجبہاڑہ کے رہنے والے اویس راجہ ولد محمد رمضان ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ گزشتہ تین ماہ سے لاپتہ تھا۔
پولیس کے مطابق عسکریت پسند کے قبضے سے ایک اے کے 56 رائفل، 03 اے کے میگزین اور 80 اے کے راؤنڈ سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ برآمد ہونے والے تمام سامان کو مزید تفتیش کے لیے کیس ریکارڈ میں لے لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
قبل ازیں جے کے پولیس نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع کے بعد پولیس کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کی تلاش میں تیزی لائی، چھپے ہوئے جنگجوؤں نے فورسز پر گولی چلائی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا اور جس کے بعد جھڑپ میں لشکر کا عسکریت پسند مارا گیا ہے۔