آئی جی پی کشمیر وجے کمار کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع اونتی پورہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک دیگر نے خودسپردکی کردی۔ علاقے میں گولی باری رک گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوج کی 42 آرآر اور سی آر پی ایف نے ڈانگر پورہ نورپورہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد محاصرے کیا۔ سکیورٹی فورسز نے جوں ہی گھر کی تلاشی شروع کی وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے فوج پر گولیاں چلانا شروع کردیں، جسکے بعد باضابطہ تصادم شروع ہوگیا۔