اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال نئی بگ انکاؤنٹر: غزوۃ الہند کمانڈر سمیت دو عسکریت پسند ہلاک

بتایا جاتا ہے کہ ہلاک شدہ عسکریت پسند ایک باغ میں بنائے گئے بنکر میں چھپے ہوئے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے بنکر بھی تباہ کر دیا ہے۔

By

Published : Apr 9, 2021, 8:07 AM IST

Updated : Apr 9, 2021, 3:32 PM IST

ترال کے نئی بگ میں انکاؤنٹر شروع
ترال کے نئی بگ میں انکاؤنٹر شروع

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر میں انصار غزوۃ الہند کے اعلیٰ کمانڈر امتیاز شاہ سمیت دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق نئی بگ امیر آباد میں یہ جھڑپ کچھ جمعہ کی صبح اس وقت شروع ہوئی جب سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا جو مسلح تصام میں تبدیل ہو گیا۔

ترال کے نئی بگ میں انکاؤنٹر شروع

جموں و کشمیر پولیس نے بھی ٹویٹ کر کے دو عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔ تاہم ابھی تک صرف غزوۃ الہند کے اعلیٰ کمانڈر امتیاز شاہ کی شناخت ہو پائی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ہلاک شدہ عسکریت پسند ایک میوہ باغ میں بنائے گئے بنکر میں چھپے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے بنکر بھی تباہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیر آباد ترال میں سرچ آپریشن

واضح رہے پولیس نے دعویٰ کیا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد ایس او جی ترال، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور فوج کی 42 آر آر نے مشترکہ طور جمعرات کی دوپہر قصبہ ترال کے امیر آباد علاقے کو محاصرے میں لے لیا تھا۔

ادھر جنوبی کشمیر کے شوپیان میں بھی گزشتہ روز سے سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوپیان اور ترال میں سات عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں عسکری تنظیم انصار غزوۃ الہند کا صفایا کیا گیا ہے۔ اس تنظیم کی بنیاد معروف عسکری کمانڈر ذاکر موسیٰ نے ڈالی تھے جسے سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ برس ایک تصادم میں ہلاک کیا۔ ذاکر موسیٰ، برہان وانی کے ساتھی تھی لیکن 2016 میں وانی کی ہلاکت کے بعد انہوں نے حزب المجاہدین سے علیحدگی اختیار کرکے، انصار غزوت الہند کی داغ بیل ڈالی تھی جسے القاعدہ نے تسلیم کیا تھا کہ وہ انکی ایک ذیلی تنظیم ہے۔ حکام نے انصار کے خلاف ایک مؤثر مہم کے بعد اس تنظیم کا صفایا کیا تھا لیکن امتیاز شاہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ اس تنظیم کا آخری رکن تھا۔

Last Updated : Apr 9, 2021, 3:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details