پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سینٹر میں ایک روزہ ’’جاب فیئر میلہ‘‘ (روزگار میلہ) کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں تعلیم یافتہ بے روزگار مقامی نوجوانوں نے شرکت کی۔ روزگار میلہ میں 19 نجی کمپنیوں کے عہدیداران نے بھی حصہ لیا۔ جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ حکیم تنویر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ میلہ میں کل 800 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی تھی جن میں سے 200 امیدواروں کو میلہ میں شرکت کرنے والی کمپنیوں نے شارٹ لسٹ کیا تھا۔ Pulwama Employment and Counselling Centre Holds Job Fair
ملازمت کے انٹرویو کے علاوہ، امیدواروں کو سیلف کیپٹل، یوتھ اسٹارٹ اپ کے لیے ممکن، تیجیسوینی، اسپرنگ انٹرپرینیورشپ، پی ایم ای جی پی اور دیگر حکومتی اسپانسر شدہ اسکیموں خصوصاً سیلف ایمپلائمنٹ اسکیموں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ نوجوانوں کو نوکریاں تلاش کرنے کے بجائے خود روزگار یونٹ شروع کرنے اور ملازمت فراہم کرنے والا بننے کی ترغیب دی گئی۔ Job Fair for Unemployed Youth in Pulwama
امیدواروں کو نیشنل کیرئیر سروس پورٹل کے بارے میں بھی معلومات دی گئی۔ جس میں ایک لاکھ سے زیادہ فعال ملازمت فراہم کرنے والی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ واضح رہے کہ NCs پورٹل رجسٹرڈ امیدوار کے لیے جاب فیئر، کیرئیر کاؤنسلنگ، ٹریننگ جیسی خدمات فراہم کرتا ہے۔ بے روزگار نوجوانوں کی موقع پر ہی رجسٹریشن جموں و کشمیر کے اسٹیٹ ایمپلائمنٹ پورٹل پر کی گئی تھی جسے اب نیشنل کیرئیر سروس پورٹل کے ساتھ ضم کردیا گیا ہے۔
پروگرام میں ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سینٹر پلوامہ کے افسران سمیت محکمہ کے دیگر افسران اور ملازمین بھی موجود رہے جبکہ جوانٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ حکیم تنویر نے مہمان خصوصی کے طور پر اس پروگرام میں شرکت کی۔