جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور علاقے میں 21 سالہ نوجوان کے گھر سے لاپتہ ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ لاپتہ نوجوان کے اہل خانہ نے اسے گھر لوٹنے کی اپیل کی ہے۔
اکیس سالہ سہیل احمد کے اہل خانہ کا کہنا ہے 'کچھ روز قبل سہیل معمول کے مطابق گھر سے نکلا تھا لیکن پھر گھر واپس نہیں لوٹا۔ دیر شام جب اسے کال کی تو اس کا فون بھی سویچڈ آف تھا۔ ہم نے تمام رشتے داروں سے بھی بات کی ہے لیکن سہیل کی کوئی خبر نہیں ہے'۔
اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن پانپور میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ جس کے بعد پولیس بھی سہیل کی تلاش کر رہی ہے۔