ایکتا دیوس کے سلسلے میں ہفتہ کو جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر تقاریب اور ’رن فار یونیٹی‘ کا اہتمام کیا گیا، وہیں جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں بھی راشٹریہ ایکتا دیوس تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا۔
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس لاینز اونتی پورہ کے احاطے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، آرمڈ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کے نوجوانوں نے پریڈ میں حصہ لیا اور ملک و ریاست کی سالمیت کے لیے حلف اٹھایا۔
حلف کے دوران اہلکاروں سے اپنے آپ کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے وقف کرنے کا عہد لیا گیا۔