اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: پلوامہ میں 8.63 فیصد ووٹنگ درج - ضلع پلوامہ کے دو بلاکوں میں ووٹنگ

جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے کے تحت ضلع پلوامہ کے دو بلاکوں میں ووٹنگ کی شرح 8.63 فیصد درج کی گئی ہے، پانپوربلاک میں 11.56 فیصد جبکہ کاکاپورہ بلاک میں 4.97 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

eighth phase polling of ddc election in pulwama
ڈی ڈی سی انتخابات: پلوامہ میں 8.63 فیصد ووٹنگ درج

By

Published : Dec 19, 2020, 4:58 PM IST

جموں و کشمیر میں جاری ڈی ڈی سی اور بلدیاتی انتخابات کا آٹھواں اور آخری مرحلے کی پولینگ پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوگئ ہے، اسی ضمن میں آج ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ II اور پانپور حلقے میں بھی آخری مرحلے کی ووٹنگ کا عمل بحسن خوبی اختتام پذیر ہوئی۔

دونوں بلاکوں میں ووٹنگ کی شرح 8.63 فیصد درج کی گئی ہے، جو کی باقی مرحلوں کی طرح ہی کم رہی ہے، وہیں پلوامہ میں متعدد ایسے پولنگ مراکز بھی تھے جہاں پر دس سے بھی کم افراد نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ حلقے میں رائے دہندگان کی مجموعی تعداد 18523 ہے، جن میں 9439مرد ہیں جبکہ 9084 خواتین رائے دہندگان نے آج صبح سے ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، جس کے لیے انتظامیہ نے کل 10 پولنگ مراکز قائم کیے تھے، جہاں نوجوانوں، بزرگوں کے علاوہ خواتین رائے دہندگان نے کافی جوش و جذبے کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، کاکاپورہ حلقے سے تین محتلف سیاسی پارٹیوں سے وابستہ امیدوار میدان تھے۔

ضلع پلوامہ کے ڈی ڈی سی و پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات مرحلوں کی بات کریں تو ووٹنگ کی شرح کم ہی رہی۔ اگرچہ کاکاپورہ بلاک میں کل ووٹروں کی تعداد 18523 تھے جن میں سے 922 افراد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، جو کہ 4.97 فیصد رہی جو باقی پانچ مرحلوں کی طرح ہی کم رہی۔

وہیں بلدیاتی انتخابات کے لیے 31 امیدوار میدان میں ہیں، محتلف سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ آزاد امیدوار بھی بلدیاتی انتخابات میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹروں کی مجموعی تعداد 10048 ہے، جن میں سے 753 افراد نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا، جس کی وجہ ووٹنگ کی شرح 7.49 فیصد رہی۔

جبکہ پانپور بلاک میں رائے دہندگان کی مجموعی تعداد 23157 ہے، جن میں سے 2678 افراد نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا، پانپور بلاک میں ووٹنگ کی شرح 11.56 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ انتخابات کو بہترین طریقے سے انجام دینے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جب کہ ضلع میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل رکھا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details