ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک نے قمار بازوں کے خلاف پولیس کی کاروائی کی جانکاری دی۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ایس ایچ او ترال کی قیادت میں ایک ٹیم نے بجہ ونی کے مقام پر جوا کھیلتے ہوئے آٹھ جواریوں کو دھر لیا اور داؤ پر لگائی گئی 54 ہزار دو سو کی رقم کے علاوہ تاش کے پتے اور دیگر چیزیں برآمد کی ہیں۔
ترال: آٹھ قمار باز پولیس کی گرفت میں
ترال پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر آٹھ قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں دھر لیا اور داؤ پر لگائی گئی 50 ہزار سے زائد رقم بھی ضبط کر لی ہے۔
ترال میں پولیس نے آٹھ قمار بازوں کو کیا گرفتار
پولیس نے قمار بازوں کی شناخت محمد اقبال شاہ، نیاز احمد خان، محمد شفیع میر، حامد مسرور، ساکنان ترال، جاوید احمد کھانڈے ساکن املر، محمد شفیع ساکن پاری گام، محمد اقبال ساکن املر اور غلام نبی ڈار ساکن نورپورہ کے طور پر کی ہے۔ ایس ڈی پی او نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سماجی بدعات کے خاتمہ کے لیے پولیس کا تعاون کریں۔